مستورات کے ہفتہ وار تعلیمی حلقے
تبلیغی مرکزرائیونڈ لاہور کے مشورے سے جاری کئے ہوئے ہدایات !
مستورات کے تعلیمی حلقے کا مکمل ترتیب اور اہم اصول!
01. جس محلہ میں پہلے سے فضائل کی ہفتہ واری اجتماعی
تعلیم ہو رہی ہے اس میں صرف اسی محلہ ہی کی مستورات شریک ہوں ۔
02.
محلوں
کی تعلیم میں فضائل اعمال ( حکایات صحابہ ۔ فضائل قرآن ۔ فضائل نماز ۔ فضائل ذکر ۔
فضائل تبلیغ مسلمانوں کی پستی کا واحد علاج ) ۔ فضائل صدقات( حصہ اول اور حصہ دوم ) ۱۵ شعبان سے فضائل رمضان سےاور حج کے داخلوں کے وقت اور حج کے ایام میں
فضائل حج سے تعلیم ہو ۔ پھر چھ نمبروں کا مذاکرہ کر میں ۔ ان کتابوں کے علاوہ کسی
اور کتاب سے تعلیم نہ ہو ۔ ۔
03.
محلہ
کی تعلیم مسجد کی جماعت سے مربوط ہے ۔ یعنی تعلیم ، استقبال اور تشکیل کر نیوالی
مستورات کا تعین مسجد کے مشورے میں حلقے سے پہلے طے ہو جائے ۔
04.
ہفتہ
وار تعلیمی حلقے میں تعلیم صرف ۱۵
یوم ، چلہ والی اور سفر والی مستورات کر سکتی ہیں ۔
البتہ تشکیل اور استقبال سہ روزہ لگائی ہوئی مستورات سے بھی کروائی جا سکتی
ہے ۔
05.
دیگر تنظیموں سے تعلق رکھنے والی مستورات ہفتہ
واری تعلیم میں شریک تو ہو سکتی ہیں ۔ مگر ان کے ذمہ کوئی کام نہ لگا یا جائے ۔
06.
گھروں
میں عموما اور محلہ کی ہفتہ واری تعلیمی اور خروج کے اوقات میں سادگی اختیار کی جائے ۔
07.
کسی
بھی صورت میں کوئی عورت کسی وقت کھڑے ہو کر نہ دعوت دے ، نہ تعلیم کرائے ، نہ
تشکیل کرے ۔ بلکہ بیٹھ کر کر یں ۔
08.
تعلیم
والی مستورہ اونچی جگہ بیٹھنے سے احتراز کرے اور سننے والی مستوارت جڑ کر حلقے کی
شکل میں بیٹھیں ۔ تکیے اور گدے استعمال نہ کئے جائیں ۔
09.
معذور
عورت کا بھی اونچی جگہ بیٹھ کر تعلیم کرانا مناسب نہیں ۔
10.
مستورات کا لائوڈ سپیکر پر تعلیم کر نا مناسب
نہیں ۔ اس لئے تیسں ( ۳۰ ) یا
پینتیس ( ۳۵ ) سے
مجمع زیادہ ہو جاۓ
۔ تو دو سر ا حلقہ لگایا جائے ۔ تا کہ سب کو آواز پہنچ سکے ۔
11.
محلے
کی تعلیم میں چار ۔ پانچ ہفتوں کے بعد محلہ کی جماعت کے مردوں کا بیان ہو سکتا ہے
۔
12.
اپنے احباب کے بیان زیادہ مناسب ہیں جن کے مع
مستورات جماعتوں کے ہمراہ رائیونڈ میں او قامت لگے ہوئے ہوں ۔
13.
باہر
سے کسی کو بلا کر بیان کر انا مناسب نہیں ۔
14.
بیان
یا مذاکرہ کے بعد فی گھر ایک آدمی نکالنے اور مع مستورات جماعتیں تیار کرنے کی
ترغیب دی جائے ۔
15.
تعلیم
کے فوراً بعد مستورات گھروں کو تشریف لے
جائیں ۔
16.
مستورات
کی تعلیم اور مذاکرہ کے بعد انفرادی طور پر مجلس کے اختتام کی دعا کا رخ ڈالا جائے
۔ اجتماعی ذعانہ ہو ۔
17.
مردوں
کی طرف سے بیان کے بعد مردہی دعا کرائیں ۔
18.
تمام
گھروں میں اعمال دعوت زندہ کرنے کی بھر پور ترغیب چلتی رہے ۔ صرف تعلیم کافی نہیں
۔
19.
خروج و دیگر کسی اجتماعی عمل میں شرکت کیلئے آنے
والی مستورات کی تواضع کیلئے صرف پانی کا انتظام کیا جائے ۔ کھلانے پلانے کا اور
چاۓ وغیرہ کا کوئی سلسلہ نہ
ہو۔
20.
بچوں کو ہر گز ساتھ نہ لایا جائے ۔
21. عام دنوں میں ہفتہ واری تعلیم ایک گھنٹہ سے زیادہ نہ ہو جس آدھا گھنٹہ تعلیم ، پند رہ منٹ چھ نمبر کا مذاکرہ اور پندرہ منٹ تشکیل ہو ۔
22. اپنے طورسے کوئی ساتھی
، محلے والے یا علاقے والے ہفتہ واری تعلیمی حلقہ شروع نہ کر میں ۔ بلکہ تعلیم
حلقہ لینے کیلئے مسجد والے اپنے ہی محلہ سے ۱۵ یوم کی جماعت تیار کر کے
رائیونڈ تشریف لے جائیں ۔ واپسی پر مسجد کے پانچ اعمال پورے ہونے کی صورت میں
تعلیمی حلقہ دیا جاسکتا ہے ۔
23.
جس محلہ میں مشورہ سے ہفتہ وار تعلیم ہو رہی ہے
وہاں سے ہر ہفتہ سہ روزہ ، ہر تین ماہ میں ۱۵ یوم ، ہر چھ ماہ میں چلہ اور سال میں ایک
جماعت ۳
ماہ بیرون کیلئے نکالنے کا ارادہ کریں۔
24.
اپنے
ہاں بھی جماعتیں لانے کی کو شش فرمائیں ۔ اور ہر حلقے والے ۴۔۵ ایسے گھر تیار رکھیں کہ
وہاں جماعت بھیجیں ۔
25.
تعلیمی حلقے میں مندرجہ ذیل امور سے مکمل پرہیز
کیا جائے ۔ وظائف دینا ۔ دم درود کرنا ۔ کتا میں تقسیم کرنا ۔ چندہ جمع کرنا ۔
رشتوں کی بات کرنا ۔ قسطوں اور قرض کا لین
دین کرنا ۔ نقد یا قسطوں پر کاروبار کرنا ۔ قرآن کا ختم کرانا ۔
مستورات کے تعلیمی حلقے کا مقصد!
تعلیمی
حلقے کا مقصد یہ ہے کہ ہمارے گھردعوت والے اعمال سے آباد ہو ہرگھر میں فضائل کی تعلیم
ہو سیکھنے سکھانے کا اور ذکر وعبادات کا فضا قائم ہو۔ کیونکہ
حضوراکرم
ﷺ تمام انسانوں
کیلئے نبی بنا کر بھیجا گیا ہے۔ جس میں مرد اور عورت دونوں شامل ہیں ۔ اسلئے آدھی
امت (مستورات) گھروں میں ہیں جس طرح مردوں کیلئے دین کو سیکھنا ضروری ہے بالکل اسی
طرح عورتوں کو بھی دین سیکھنا ضروری ہے اسلئے بڑوں نے مستورات کیلئے تعلیم کا حلقہ
مقرر کیا ہے تاکہ ہمارے گھروں میں دین عام ہوجائے۔ جب گھروں میں دین آجائیگا تو
مستورات اور بچوں میں دین ہوگا۔اور جب ان تین طبقوں (مرد ، عورت اور بچوں )میں دین
ہوگا تو معاشرہ دین دار ہوگا۔محلہ کے تعلیمی حلقہ میں محلہ کے مستورات شامل ہو۔ اس
کیلئے محلے کے پرانے ساتھی فکر مند ہو نا چاہئے۔
Download in FDF
Click on the right Corner Arrow Button


0 Comments