Manzal - Manzal aur Masnoon Wazaif o Duaa - منزل اور مسنون وظائف

 

Manzal aur Masnoon Wazaif o Duaa
Manzal

منزل

فضائل و فوائد

نقش  و تعویذات کے مقابلہ میں آیات قرآنیہ اور وہ دعائیں جو حدیث پاک میں وارد ہوئی ہیں یقیناً بہت زیادہ مفید اور مؤثر ہیں عملیات میں انھیں چیزوں کا اہتمام کرنا چاہئے۔ فخرالرسل ﷺ نے دینی یا دنیاوی کوئی حاجت اور غرض ایسی نہیں چھوڑی جس کے لئے دعا کا طریقہ نہ تعلیم فرمایا ہو۔ اسی طرح بعض مخصوص آیات کا مخصوص مقاصد کے لئے پڑھنا مشائخ کے تجربات سے ثابت ہے۔

یہ منزل آسیب، سحر اور بعض دوسرے خطرات سے حفاظت کے لئے ایک مجرب عمل ہے ۔ یہ آیات کسی قدر کمی بیشی کیساتھ "القول الجمیل " اور "بہشتی زیور" میں لکھی ہیں ۔ "القول الجمیل " میں حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی قدس سرّہ تحریر فرماتے ہیں ۔"یہ 33 آیات جادو کے اثر کو دفع کرتی ہیں اور شیاطین اور چوروں اور درندے جانوروں سے حفاظت ہوتی ہے۔" اور بہشتی زیور میں حضرت تھانویؒ تحریر فرماتے ہیں کہ : "اگر کسی پر آسیب کا شبہ ہو تو آیات ذیل لکھ کرمریض کے گلے میں ڈال دیں اور پانی پر دم کر کے مریض پر چھڑک دین اور اگر گھر میں اثر ہو تو ان آیات کو پانی پر پڑھ کرگھر کے چاروں گوشوں میں چھڑک دیں۔"

ہمارے گھر کی مستورات کو یہ مشکل پیش آتی کہ جب وہ کسی مریضہ کے لئے اس منزل کو تجویز کرتیں تو اصل کتاب میں نشان لگا کر یا نقل کر ا کردینی پڑتی تھیں ۔ اس لئے خیال ہو ا کہ اگر اس کو علٰیحدہ مستقل طبع کرا دیا جائے تو سہولت ہو جائے گی ۔ یہ بات بھی قابل لحاظ ہے کہ عملیات اور دعاؤں میں زیادہ دخل پڑھنے والے کی توجہ اور یکسوئی کو ہوتا ہے ۔ جتنی توجہ اور عقیدت سے دُعا پڑھی جائے اتنی ہی مؤثر ہوتی ہے۔اللہ کے نام اور اس کے پاک کلام میں بڑی برکت ہے ۔ واللہ الموفق۔ فقط

بندہ محمد طلحہ کاندھلوی

ابن شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریاؒ صاحب

Download in PDF

Click on the right corner arrow 


Post a Comment

0 Comments